صدر کے چناؤ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس 22 مئی کو ہوگا

پیر 16 مئی 2016 15:34

صدر کے چناؤ کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس 22 مئی کو ہوگا

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جنرل باڈی کا خصوصی اجلاس 22 مئی کو ممبئی میں ہوگا جس میں بی سی سی آئی کے نئے صدر کا چناؤ ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر اس عہدے کیلئے فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ششانک منوہر کے مستعفی ہونے کے بعد صدر کے چناؤ کیلئے 22 مئی کو خصوصی اجلاس طلب کیا ہے، ششانک منوہر نے چند روز قبل آئی سی سی کی چیئرمین شپ کیلئے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر صدارت کیلئے مضبوط امیدوار ہیں اور انہیں چھ ریاستوں کی ایسوسی ایشنز میں سے پانچ کی حمایت حاصل ہے جس میں ایسٹ زون کی مضبوط ایسوسی ایشن بنگال، آسام، جھارکھنڈ، تری پورہ اور نیشنل کرکٹ کلب شامل ہے، توقع کی جاری ہے کہ انو راگ ٹھاکر بلامقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 21 مئی ہے، اگر ایک سے زائد نامزدگی ہوئی تو پھر ووٹنگ کے ذریعے صدر کا چناؤ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :