استور،صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،جعفر اللہ خان

پیر 16 مئی 2016 15:33

استور ۔ 16 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء)ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ،یہ بات انہوں نے نومل میں والی بال میچ کے اختتامی تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی ،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور ہے اور امن قائم کرنے کے لئے کھیلوں کا فروغ بہت ضروری ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اکتوبر 2016سے گلگت میں میڈیکل کالج کی کلاسز شروع کر رہے ہیں جس میں 100ایم بی بی ایس اور50بی ڈی ایس طلباء کو داخلہ ملے گا جبکہ نومل انٹر کالج کاآغاز اسی سال سے کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور شیڈول فور کی وجہ سے آج پورے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔