ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے ،سراج الحق
پیر 16 مئی 2016 15:17
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس سے براہِ راست عام عوام متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں سے ایک خطرہ کرپشن ہے جو ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ہم سب کو مل کر کرپٹ نظام کے خلاف لڑنا ہوگا۔ پانامہ لیکش کا معاملہ وزیراعظم کو قومی اسمبلی میں تقریر کرنے سے حل نہیں ہو گا بلکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک آزاد اور شفاف کمیشن کے قیام سے ہو سکتا ہے۔
عوام ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ اور چور سیاستدانوں کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو درپیش مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس سے براہ راست عام عوام متاثر ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
ملک کو دشمن سے زیادہ خطرہ کرپشن اور کرپٹ نظام سے ہے۔
قوم کو مل کر اس نظام سے ملک کو چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک خودمختار اور شفاف کمیشن بنانا ہوگا۔ وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک نادر موقع ہے کہ کرپٹ خاندانوں کا بے رحم احتساب کریں اگر آج ان کا احتساب نہ ہوا تو کبھی نہیں ہو سکے گا۔ حکمرانوں نے قوم اور ملک کے ساتھ خیانت کی ملک کا پیسہ اور دولت لوٹ کر باہر کے ملکوں میں اثاثے بنوائے۔ ملک سے باہر پیسہ لے جانے والوں کو یہاں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں۔ عوام ملکی دولت لوٹنے والوں کو سیاست سے دور دیکھنا چاہتے ہیں۔ قومی دولت میں خیانت کرنے والوں نے حکمرانی کرنے کا حق کھو دیا ہے۔ اب انہیں عوام کے روبرو پیش ہو کے صفائی دینا ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.