Live Updates

عمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے حکومتی پراپیگنڈا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے،سیف اللہ نیازی

پیر 16 مئی 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی راہنما سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کے اثاثوں کے حوالے سے حکومتی پراپیگنڈا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گلوبل جھوٹ کا سہارا لے کر قوم کو کنفیوز کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اپنے اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کراچکے ہیں ۔آف شور کمپنیاں اثاثے چھپانے کے لئے بنائی جاتی ہیں جب اثاثے ایف بی آر نے ڈکلیئر کر دیئے تو کمپنی کی اہمیت باقی نہیں رہتی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :