اوستہ محمد کے قریب گنداخہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج ودھرنا

پیر 16 مئی 2016 15:07

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) اوستہ محمد کے قریب گنداخہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف احتجاج دھرنا ٹائیر نذرآتش۔

(جاری ہے)

گنداخہ کے علاقے گوٹھ غلام محمد جمالی کے رہائشیوں کاکامریڈ صاحب ڈنہ جمالی،نور محمد جمالی،عادل خان جمالی،عبدالکریم جمالی کی قیادت میں گوٹھ غلام محمد جمالی واٹر سپلائی اسکیم کے منصوبے کو نامکمل اور ادھورا چھوڑنے کے خلاف سندہ بلوچستان بارڈر سیف اللہ مگسی کینال ضلع ٹیکس کے مقام پر دھرنا دے کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائیر نذر آتش کرکے روڈ بلاک کردیا گیاجس کی وجہ سے سندہ بلوچستان آنے جانے والی تمام ٹریفک معطل ہوگئی اس موقع پر کامریڈ صاحب ڈنہ جمالی،عبدالکریم جمالی نور محمد جمالی ،عادل خان جمالی اور دیگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناانصافیاں انتہا پر آگئی ہیں گوٹھ غلام محمد جمالی واٹر سپلائی اسکیم کو ٹھیکیدار اور محکمہ پبلک ہیلتھ والے نامکمل چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تقریبا ستر لاکھ روپے کا پروجیکٹ ہے جسے کرپشن کی نذر کیا گیا ہے ہماری خواتین بچے اور جوان تین کلومیٹر کا پیدل فاصلہ طے کرکے سیف اللہ مگسی کینال کے مقام پر پانی پینے کے لئے بھرتے ہیں لیکن کسی کو احساس تک نہیں ہے انہوں نے مذید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ پانچ ہزار کی آبادی کے غلام محمد جمالی گوٹھ میں ایک بھی پائپ لائن نہیں بچھائی گئی اور ایسا لگتا ہے یہ لاکھوں کا منصوبہ صرف کاغذی کاروائی میں مکمل کیا گیا جب کہ مکین پینے کی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مظاہرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی نیب سے پرزور اپیل کرتے کہا کہ گوٹھ غلام محمد جمالی واٹر سپلائی اسکیم کے لاکھوں روپے کے منصوبے کو نامکمل کرنے کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دیا جائے اور مکینوں کی پریشانی کا خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :