بیلٹ اینڈ روڈ ایک تاریخی منصوبہ ہے ، شمشاد اختر

پیر 16 مئی 2016 14:52

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) ایشیاء اور بحرلکاہل کیلئے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ایک تاریخی منصوبہ ہے اس سے ایشیاء اور بحرالکاہل کے ممالک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی او ر تعمیر میں مدد ملے گی اور یہ ممالک اس منصوبے کے ذریعے آپس میں منسلک ہو جائیں گے ، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایسا موقع ہے جس سے خطے کے ممالک اور چین کو آپس میں تعاون کرنا چاہئے ،دونوں اطراف کے ممالک کو ایک مشترکہ منصوبے اور پائیدار عمل کے ذریعے آپس میں تعلقات کو فروغ دینا چاہئے اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے آس پاس رہنے والے ممالک کو اپنی پالیسیاں اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔

ان خیالات کا اظہار ایشیاء اور بحرالکاہل کیلئے اقتصادی و سماجی کمیشن کی ایگزیکٹو سیکرٹری شمشاد اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی تجویز کو چین اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے درمیان تعاون کی پہلی دستاویز قراردیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کمیشن ایک کثیر الجہتی تنظیم کے طورپر بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی روح کے ساتھ ہم آہنگی رکھتا ہے جو کہ کثیر الجہتی ہونیوالے کے علاوہ فطرت کے عین مطابق ہے ، کمیشن ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے سا ٹھ ممبرز ہیں اگرچہ تنظیم کو ئی سیاسی مقاصد نہیں رکھتی لیکن ہم دوسری علاقائی تنظیموں کے ساتھ مضبوط سیاسی تعلقات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ تمام ملک آپس میں مل کر کام کریں ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ بھی اسی طرح کا نظریہ رکھتا ہے جبکہ کمیشن بھی ایسے ہی خیالات کا حامی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایشیاء کی شاہراؤں کو ریلوے بندرگاہوں کے ذریعے مختلف جزیروں کیساتھ منسلک کرنے کی ضرورت ہے تا ہم تمام شاہراہیں میری ٹائم بندرگاہوں تک رسائی کا ذریعہ بن جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرنے کے منصوبے کا چین ایک چمپیئن ہے اور ہماری نظریں اسی پر لگی ہوئی ہیں ،ایشیاء اور بحرالکاہل کے علاقے کے لوگوں کے باہمی مفاد اور تعاون کیلئے یہ منصوبہ بڑا اہم ہے ۔