سرگودھا، سلانوالی میں صفائی کے ناقص انتظامات ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے

پیر 16 مئی 2016 14:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) سلانوالی میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے کھیلوں کے گراؤنڈ جھیل کا منظر پیش کرنے لگے،جبکہ سلانوالی کی واٹر سپلائی مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہے تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی کے علاقے ،چک 132,130,133,137میں گندے پانی کے جوہڑوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے واٹر سپلائی مکمل طور پر ان جوہڑوں میں ضم ہو چکی ہے ،واٹر سپلائی بند ہونے بعد ملازمین نے بلڈنگ میں کبوتر اورجانور پال لئے ،واٹر سپلائی کا پانی بھی ان جوہڑوں کی وجہ سے تعفن زدہ ہو چکا ہے اور وہا ں کے رہائیشی اس پانی کو استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں سرفرست ہیپاٹائیٹس بی اور سی ہیں ۔صفائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،اور گندے جوہڑوں کے کی وجہ سے مچھروں کی افزائیش میں بھی اضافہ ہو رہا ہے عوام نے اہتجاج کرتے ہوئے حکام اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان گندے پانی کے جوہڑوں کو ختم کیا جائے تاکہ لوگوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :