بی جے پی کی خاتون رہنما میڈیا سے گفتگو کے دوران گٹر میں گر گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 14:40

جام نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء): بی جے پی کی خاتون رہنما افسران سے گفتگو کے دوران گٹر میں گر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جام نگر کی ایم پی پونم بین مادام میونسپل آفس کے افسران سے بات کر رہی تھی کہ کنکریٹ سے بنا فرش ٹوٹ گیا اور وہ 10 فٹ گہرے گٹر میں جا گریں۔

(جاری ہے)

گٹر میں گرنے کے سبب خاتون رہنما کو سر پر چوٹیں آئیں۔ بی جے پی کی خاتون رہنما کی گٹر میں گرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: