Live Updates

وزیر اعظم سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد زکاء اللہ کی ملاقات ‘ وزیر اعظم نے ملکی سلامتی سے متعلق نیوی کے کر دار کو سراہا

پیر 16 مئی 2016 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملاقات کی ‘ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے ملکی سلامتی سے متعلق نیوی کے کردارکو سراہا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ملک کی بحری سرحدوں کی حفاطت کے لئے پاک بحریہ کی خدمات کو بھی سراہا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :