Live Updates

وزیر اعظم نواز شریف سے پارلیمنٹ میں آنیکا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود کتنی بار آئے ہیں؟ مشاہد اللہ خان

پیر 16 مئی 2016 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے پارلیمنٹ میں آنیکا مطالبہ کرنیوالے عمران خان خود کتنی بار آئے ہیں؟ ماضی میں جو ہر روز پار لیمنٹ میں آتے رہے انکی حکومت کر پشن اور لوٹ مار کے سواکچھ نہیں کر سکی‘ ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں آنیوالے معاملات سچ ہیں یا جھوٹے فیصلہ پارلیمنٹ نے نہیں کرنا ’فیصلہ کرنیوالے فورم اور ہیں‘ نواز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے اراکین پارلیمنٹ کے تمام اثاثے ڈکلےئر ہیں‘ اپوزیشن کرپشن کا خاتمہ نہیں، نواز شریف کو ہٹانا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہو گی‘ آف شور کمپنیوں کے معاملے میں تحریک انصاف پہلی پوزیشن پر آچکی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات