جسٹس افتخارچوہدری نے وزیر اعظم کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر نے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی

پیر 16 مئی 2016 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے وزیر اعظم نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل شیخ احسن عظیم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے جس میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئیکہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے 2008 سے 2013 تک کی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔افتخار چوہدری کے وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کیے جانے کے بعد وزیر اعظم کے خلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر کریں گے۔

متعلقہ عنوان :