Live Updates

خان صاحب اسمبلی میں آنے اور ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 14:21

خان صاحب اسمبلی میں آنے اور ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں۔ ترجمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تمام اہم رہنماﺅں کو بات کرنے کی اجازت دی جائے گی، اطلاع ملی ہے کہ تقریر کے لیے دس منٹ کا وقت دیا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس دوپہر تین بجے اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اگر وزیر اعظم نواز شریف نے کچھ تجاویز پیش کیں تو اپوزیشن اس پر اپنا رد عمل دے گی۔میڈیا سے گفتگو میں ترجمان پاکستان تحریک انصا ف نعیم الحق نے کہا کہ عمران خان ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہیں۔خان صاحب اسمبلی جانے کے لیے بھی پوری طرح تیار ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے بعد ہی باقاعدہ رد عمل دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس نہایت اہم ہے لہٰذا اسپیکر سے اسمبلی کی کارروائی میڈیا پر دکھانے کی درخواست کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات