اسلام آباد : پمز اسپتال میں میل نرس کی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 13:47

اسلام آباد : پمز اسپتال میں میل نرس کی زیادتی کا شکار لڑکی دم توڑ گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : اسلام آباد کے پمز اسپتال میں میل نرس کی زیادتی کا شکار زیر علاج لڑکی دم توڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں اسپتال کے میل نرس کی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی دم توڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ پمز اسپتال کے ایک میل نرس کرشن کمار نے زیر علاج 22 سالہ نجمہ بی بی نامی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعہ سے متعلق علم ہوتے ہی میل نرس کو معطل کیا جس کے بعد پولیس نے کرشن کمار کو حراست میں لے کر اس کا ریمانڈ بھی حاصل کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجمہ بی بی زیادتی کے بعد سے وینٹی لیٹر پر تھی، نجمہ بی بی کی موت حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوئی۔

متعلقہ عنوان :