انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑیگا ‘پاکستان

پیر 16 مئی 2016 13:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑیگا ‘امریکہ چین کا مقابلہ کر نے کیلئے بھارت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے ‘ معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائیگا ‘ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں اور وہ اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بناتا رہے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں وزیر اعظم کے مشیر خارجہ نے کہاکہ انڈیا کے سپر سانک انٹرسیپٹر میزائل کے تجربے سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑے گاانہوں نے کہاکہ یقینا پاکستان اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایڈوانس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ انڈیا کو امریکہ کا تعاون حاصل ہے کیونکہ واشنگٹن کے خیال میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے انڈیا کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔سرتاج عزیز نے کہاکہ انڈیا کے ہتھیاروں میں ہونے والی اس پیش رفت پر پاکستان عالمی سطح پر آواز بلند کرے گا۔

متعلقہ عنوان :