چارسدہ میں غیر ت کے نام پر دو بہنیں قتل

پیر 16 مئی 2016 13:04

چارسدرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) جہالت اور نام نہاد غیرت کے نام پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں بھائی نے اپنی دو نوجوان بہنوں کو موبائل فون پر کسی سے بات کرتے ہوئے دیکھ لیا۔

(جاری ہے)

بہنوں کو موبائل فون پر باتوں کرتے دیکھ کر بھائی طیش میں آگیا اور اس نے فائرنگ کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :