سیکیورٹی اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 31مشکوک افراد گرفتار ‘ اسلحہ اور منشیات برآمد

پیر 16 مئی 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلام آباد کے علاقوں مدینہ کالونی، عبداللہ ٹاؤن میں سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے 31مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقوں مدینہ کالونی، عبداللہ ٹاؤن اور ملحقہ ایریاز میں سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں سرچ آپریشن کیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں اور 50دکانوں کے کوائف اکٹھے کئے گئے اور تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے 31 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد سے چار پستول، ایک پمپ ایکشن اور دیگر اسلحہ،17موبائل، ہیروئن اور 500گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نون منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :