ایف آئی اے کی کارروائی‘ غیر قانونی طریقے سے فرانس جانے والا گرفتار

پیر 16 مئی 2016 12:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) ایف آئی اے نے اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے فرانس جانے والے شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو ایف آئی اے نے بینظیر ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فرانس سے اسلام آباد آنے والی قومی پرواز پی کے 770 سے ایک مسافر گرفتار کر لیا ۔گرفتار مسافر غیر قانونی طریقے سے ترکی کے راستے فرانس گیا تھا۔جاوید نامی مسافر کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :