حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرے گی‘وزیر اعظم

پیر 16 مئی 2016 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کووزیراعظم نواز شریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور اور تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کی بحری حدود کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بحریہ کی دفاعی تیاریوں کیلئے تمام ضروریات پوری کرے گی۔