راس الخیمہ: پولیس نے 50ٹن سے زائد آتشبازی کا سامان ضبط کر لیا

پیر 16 مئی 2016 12:35

راس الخیمہ: پولیس نے 50ٹن سے زائد آتشبازی کا سامان ضبط کر لیا

راس ا لخیمہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) : خفیہ پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 50ٹن سے زائد اتشبازی کا سامان ضبط کر کے چارافراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے بعد خفیہ کاروائی میں مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 50ٹن سے زائد آتشبازی کا سامان ضبط کر لیا۔ ملزمان نے سوشل میڈیا کی مشہور ایپلیکیشن ” سنیپ چیٹ“ پر ایک ویڈیو اَپ لوڈ کی تھی جس میں ایک کمرے میں آتشبازی بیش بہا سامان دکھایا گیا تھا۔ خفیہ پولیس نے ٹھکانے کا پتہ لگا کر سارا سامان ضبط کر لیا۔ اور ملزمان کو گرفتار کر لیا. پولیس کی ان ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

متعلقہ عنوان :