Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 16 مئی 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 مئی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں جاری ہے جس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین سمیت دیگر سینئیر رہنما شریک ہیں۔اجلاس میں عمران خان پر آف شور کمپنیوں کے حوالے سے عائد ہونے والے الزامات اور ان کے جواب کے لئے عمران خان کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ کچھ دیر قبل میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ قومی اسمبلی میں انہیں بات نہیں کرنے دی جائے گی تاہم وہ چاہتے ہیں کہ اپنے اوپر عائد الزامات کا قوم کے سامنے جواب دیں ۔ جس حوالے سے فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا کہ عمران خان اپنے اوپر عائد الزامات کا جواب پارلیمنٹ میں دیں گے یا قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کے ذریعے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :