دبئی: دو تہائی تارکین وطن مہنگائی سے پریشان، بنگلوں کی بجائے اپارٹمنٹس میں رہنے کے خواہاں: سروے

پیر 16 مئی 2016 12:29

دبئی: دو تہائی تارکین وطن مہنگائی سے پریشان، بنگلوں کی بجائے اپارٹمنٹس ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء): دبئی میں بڑہتی ہوئی مہنگائی سے وہاں رہنے والے تارکین وطن کی دو تہائی تعداد اپنے اخراجات کو کم کرنے کا سوچ رہے ہیں ۔ ایک سروے میں ان افراد نے اپنے اخراجات میں سب سے زیادہ کمی کرنے کے لیئے اپنی رہائشوں میں تبدیل کا کہا ہے۔ متعدد افراد اپنے بڑے بڑے گھروں”villas“ کو چھوڑ کر ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں رہنے کے خواہاں ہیں ۔

ان کے مطابق سے زیادہ خرچے کا سبب یہ بڑے بنگلے وغیرہ ہی بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلیئے وہ خرچا کم کرنے کے لیئے سب سے پہلے ان کو چھوڑ کر چھوٹے اپارٹمنٹس میںرہنے کو ترجیع دے رہے ہیں۔ سروے کے مطابق 5فیصد افراد نے اخراجا ت میں کمی کرنے کے لیئے اپنے بچوں کے سکول بدلنے کا کہا اور نسبتاََ سستے سکول میں بچوں کے داخلے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا۔15فیصد نے کہا کہ وہ شہرے کے سستے علاقوں میں رہائش رکنے کا سوچ رہے ہیں۔

30فیصد افراد نے کہا کہ وہ دبئی کے علاوہ کسی اور اماراتی سٹیٹ میں رہنا چاہ رہے ہیں۔ دبئی سٹیٹکس سنٹر کے مطابق دبئی میں 2016کے پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح 1.61فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تا ہم رہائش اور دوسری اشیاء میں مہنگائی کی شرح 4.15فیصد تک بڑہی ہے۔تعلیمی اخراجات 4,83فیصد تک بڑھے ہیں۔

دبئی: دو تہائی تارکین وطن مہنگائی سے پریشان، بنگلوں کی بجائے اپارٹمنٹس ..