پشاور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں ٹیچرز کی کمی کو پورا کیاجائے‘ نورداد خان

پیر 16 مئی 2016 12:26

پشاور۔16 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 مئی۔2016ء )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں ٹیچرز کی کمی کودور کیاجائے‘ والدین کا صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ‘تفصیلات کے مطابق والدین ‘سماجی شخصیت نورداد خان اورعلاقہ عمائدین نے صوبائی وزیر تعلیم سے مطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول باڑہ لین میں ایک ہزار سے سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں اور ان کیلئے صرف 9استانیاں ہیں‘ جس میں حساب اورسائنس مضامین کیلئے کوئی بھی ٹیچرموجود نہیں ہے ‘انہوں نے کہاکہ عرصہ دوماہ سے نویں اور دسویں کی سائنس ٹیچر نہ ہونے کی وجہ سے ان کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے‘ انہوں نے کہا کہ ان کے بچیوں کو ابھی تک سکول کی طرف سے کتابیں بھی نہیں دی گئیں ہیں ‘والدین اور علاقہ عمائدین نے صوبائی وزیر تعلیم سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول باڑہ لین میں فوری طورپر ٹیچرز کی کمی کو پورا کیاجائے اور بچیوں کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچایاجائے۔