کراچی‘ پورٹ قاسم کے نزدیک جھاڑیوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

پیر 16 مئی 2016 12:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء)کراچی میں پورٹ قاسم کے نزدیک جھاڑیوں سے دو افراد کی لاشیں برآمد۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس کے مطابق پورٹ قاسم سے ملنے والی لاشوں کی شناخت اسلم اور غلام محمد کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولین ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں، دونوں افراد کام کے لئے کراچی آئے تھے، جبکہ مقتولین کے پاس موبائل فونز ، شناختی کارڈ اور دیگر قیمتی سامان موجود ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ دونوں افراد کو دو گولیاں ماری گئی ہیں، جبکہ دونوں افراد فیکٹری کے ملازمین ہیں اور کرائے پر رہائش پزیر تھے۔ مقتولین کے اہلخانہ کو اطلاع کر دی گئی ہے۔