کوئٹہ ‘بلوچستان قومی محاذ کے زیر اہتمام کرپشن کیخلاف ریلی ‘ شدید نعرے بازی کی گئی

پیر 16 مئی 2016 12:07

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مئی۔2016ء) بلوچستان قومی محاذ کے زیرِ اہتمام کرپشن کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں کرپٹ سیاستدانوں اور بیوروکریٹ افسران کے علامتی جنازے نکالے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کرپشن کیخلاف مقامی سیاسی جماعتوں نے اتحاد بنا لیا ہے،اسی تناظر میں آج بلوچستان متحدہ محاذ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے کوئٹہ پریس کلب تک کرپشن کے خلاف ریلی کا اہتمام کیا،ریلی کے شرکاء نے کرپشن کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں اور بیورو کریٹ افسران کے علامتی جنازے بھی نکالے،شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اْٹھا رکھے تھے جس میں کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کرپشن کسی ملک کی سالمیت اور استحکام کے لیے زہرِ قاتل ہے،انہوں نے مطالبہ کیا مشتاق رئیسانی کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے،اور ملکی خزانے پر نقب لگانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔یاد رہے صوبہ بلوچستان میں نیب کی جانب کاروئیوں کے نتیجے میں کرپشن کے کئی کیس بے نقاب ہوئے ہیں جس میں اربوں روپے کی کرپش کی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :