اردن میں الاخوان المسلمون کے سب سے پرانے اور تاریخی صدر دفتر کو بند کر دیا گیا

اتوار 15 مئی 2016 21:02

اردن میں الاخوان المسلمون کے سب سے پرانے اور تاریخی صدر دفتر کو بند ..

عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) اردن میں حکام نے الاخوان المسلمون کے سب سے پرانے اور تاریخی صدر دفتر کو بند کر دیا جو غیرقانونی طور پر قائم تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الاخوان کے سرکاری ترجمان بادی الرفایعہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں بند کیا جانے والا صدر دفتر ملک کے وسطی حصے میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

یہ صدر دفتر الاخوان المسلمون تنظیم کا پہلا دفتر شمار کیا جاتا ہے جس کا افتتاح گزشتہ صدی میں انیس سو چالیس کی دہائی میں شاہ عبداللہ اول نے کیا تھا۔

اردن میں حکام کی جانب سے گزشتہ ماہ الاخوان المسلمون کے متعدد "غیرقانونی" صدر دفاتر اور ان کی شاخون کی بندش عمل میں لائی گئی تھی جن میں العبدلی کے علاقے میں واقع تنظیم کا صدر دفتر بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :