سعودی عرب نے تارکِ وطن خواتین کو بیوٹی سیلونوں میں کام کی اجازت دیدی
اتوار 15 مئی 2016 21:02
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن کے زیر کفالت خواتین یا اہل خانہ کو عورتوں کے بیوٹی سیلونوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کا انکشاف سعودی وزیر محنت اور سماجی ترقی مفرج الحقبانی نے کیا ہے۔انھوں نے ایوان صنعت وتجارت مدینہ کے زیر اہتمام کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے اس شعبے میں ویزوں کی مانگ میں کمی آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ بیوٹی سیلون مارکیٹ بہت بڑی ہے اور اس میں سعودی خواتین بھی کام کرسکتی ہیں۔سعودی وزارت محنت نے 2014 میں غیرملکی تارکین وطن کے ساتھ مقیم خواتین کو پرائیویٹ شعبے میں کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا اور انھیں اس سلسلے میں اپنے اقامے بھی منتقل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔(جاری ہے)
قبل ازیں اس انتظام کے تحت نجی اور بین الاقوامی اسکولوں میں غیرملکی خواتین کو صرف تدریسی خدمات انجام دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
تاہم اگر کوئی کمپنی یا اسٹیبلشمنٹ تارکین وطن کے زیر کفالت خواتین کو اپنے ہاں ملازمت دینا چاہتی ہے تو ان کا شمار سبز نتاقط زون میں ہونا چاہیے۔وہ بھرتی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں اور انھیں ان خواتین کے کفیل تارکین وطن کی رضا مند حاصل ہونی چاہیے۔ملازمت کی خواہاں تارکین وطن کے زیرکفالت ان خواتین کے پاس اقامہ ہونا چاہیے ،ان کی عمر ساٹھ سال سے کم ہونی چاہیے،ان کا کسی اور ادارے کے ساتھ ملازمت یا کام کا کوئی معاہدہ نہیں ہونا چاہیے اور اگر اس خاص اسامی کے لیے کوئی سعودی خاتون امیدوار نہیں تو وہ اس پر ملازمت کے لیے درخواست دینے کی اہل ہونی چاہییں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.