سعودی شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیا ل

جان کیری کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور متعدد شعبوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

اتوار 15 مئی 2016 20:58

سعودی شاہ سلمان سے جان کیری کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال ..

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور ان کے ساتھ آئے ہوئے وفد نے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے شعبے، خطے کی صورت حال اور اس سلسلے میں پیش رفت کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو زیربحث لایا گیا۔ملاقات میں سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز، وزیر ثقافت و ذرائع ابلاغ ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیر خارجہ عادل الجبیر، وزیر مملکت کابینہ کے رکن اور شاہی دفتر کے سربراہ خالد بن عبدالرحمن العیس کے علاوہ سعودی عرب میں امریکی سفیر جوزف ویسٹ فال، امریکی وزیر خارجہ کے معاون جوناتھن وائنر اور دیگر متعدد اہل کار شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سعودی ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان خصوصی تعلقات اور متعدد شعبوں بالخصوص دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے جدہ کے قصر السلام میں اپنے دفتر میں امریکی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔بات چیت میں خطے میں تازہ ترین پیش رفت اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے مواقف بھی زیربحث آئے۔ملاقات کے دوران سعودی وزیر داخلہ کے مشیر عبدالعزیز بن سعود، وزیر خارجہ عادل الجبیر، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان اور مملکت میں امریکی سفیر جوناتھن ویسٹ فال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :