بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو تین ہفتے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا

سشما سوراج کو سینے کی جکڑن، بخار اور نمونیا کی علامات کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل میں داخل کیا گیا تھا

اتوار 15 مئی 2016 20:58

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو تین ہفتے بعدہسپتال سے فارغ کردیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو تین ہفتے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) سے ڈسچارج کردیا گیا ۔اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو طبعیت میں بہتری آنے پر تین ہفتوں بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تین ہفتے قبل 25اپریل کو 64سالہ وزیر خارجہ سشما سوراج کو سینے کی جکڑن، بخار اور نمونیا کی علامات کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل میں داخل کیا گیا تھا جن کی اب صحت بہتر ہوگئی ہے اور انھیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے ۔

ایمس کے ڈائریکٹر ایم سی مشرا نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے سشما سوراج کو صحت مند قرار دیا، جس کے بعد انہیں رخصت دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :