غیر سرکاری ادارے فافن نے وزیراعظم نوازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کر دی

اتوار 15 مئی 2016 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) غیر سرکاری ادارے فافن نے وزیراعظم نوازشریف کی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فافن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں 55بار ،قومی اسمبلی کے 284جلاسوں میں سے 37،پارلیمنٹ کے 22مشترکہ اجلاسوں میں سے 8میں شریک ہوئے ۔فافن کے مطابق پہلے پارلیمانی سال کے 99اجلاسوں میں سے وزیراعظم نوازشریف 7میں شریک ہوئے جبکہ دوسرے پارلیمانی سال کے 92اجلاسوں میں وزیراعظم 21میں شریک ہوئے ۔