ایران تیل اورگیس کے منصوبوں میں چین کی شرکت کا خیر مقدم کرتاہے

چین ایران کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے،ہم اس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں،عامر حسین زمانیہ

اتوار 15 مئی 2016 20:38

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) ایران کے توانائی کے ایک اہلکار نے اتوار کو یہاں کہا کہ تہران بیجنگ کو قابل اعتبار پارٹنر سمجھتا ہے اور مسابقتی ماحول میں اپنے تیل اور گیس کے شعبوں کو ترقی دینے کے لئے اہم چینی فرموں کے ساتھ شراکت داری کا خیرمقدم کرتاہے ،اس کی اطلاع ایران کے پیٹرو انرجی انفارمیشن نیٹ ورک نے دی ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیر تیل برائے بین الاقوامی امور عامر حسین زمانیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین ایران کا سٹرٹیجک پارٹنر ہے اور ہم اس ملک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اورایران کے تعلقات اپنے بہترین ممکنہ سطح پر ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی برسوں میں چین نے ایران کی تیل کی صنعت کو ترقی دینے میں قابل قدر کردار اداکیاہے،زمانیہ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور چین کے درمیان پابندیوں کے دور میں تیل ،گیس ،ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل صنعتوں میں تعلقات میں بہتری آئے گی،سال رواں کے اوائل میں امریکہ اور یورپی یونین نے گذشتہ جولائی میں طے پانے والے ایک جوہری معاہدے کی بنیاد پر ایران پر سے تیل اور مالیاتی پابندیاں ختم کردی تھیں۔

متعلقہ عنوان :