ترک پولیس نے اپوزیشن اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا

اتوار 15 مئی 2016 18:57

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) ترک دارالحکومت انقرہ میں پولیس نے قدامت پسند جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق انقرہ میں پولیس نے قدامت پسند جماعت نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے اراکین کو کانفرنس کے مقام تک پہنچنے سے روک دیا۔یہ کانفرنس ایک ہوٹل میں منعقد کی جانے والی تھی۔

(جاری ہے)

نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کی خصوصی کانگریس میں شرکا اپنے موجودہ لیڈر دولت بہاجیلی کی قیادت پر عدم اعتماد کرنے والے تھے۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی اے کے پارٹی دستور جو ترامیم چاہتی ہے، اس کی حمایت میں بہاجیلی بھی ہیں۔ پارٹی کانگریس کے شرکا نے پولیس ایکشن کی ذمہ داری حکمران جماعت پر ڈالی ہے۔ دوسری جانب نیشنلسٹ پارٹی کے بیشتر اراکین اردگان پلان کی مخالفت میں ہیں۔ بہاجیلی دو دہائیوں سے زائد عرصے سے نیشنلسٹ پارٹی کی قیادت سنبھالے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :