شمالی کوریا نے قبضے میں لی گئی روسی کشتی کو آزاد کردیا

اتوار 15 مئی 2016 18:56

پیانگ یانگ/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) شمالی کوریا نے قبضے میں لی گئی روسی کشتی کو آزاد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا میں پابند کی گئی روسی کشتی کو آزاد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اب کشتی شمالی کوریائی بندرگاہ کِمچائک سے ولاڈی ووسٹک کی جانب روانہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شمالی کوریائی شہر چونگجِن میں متعین روسی قونصلر نے اپنے ملک کی نیوز ایجنسی ریا نووسٹی کو بتایا کہ شمالی کوریائی کوسٹ گارڈز نے غلط فہمی میں روسی کشتی کو جمعے کے روز روک کر بندرگاہ پر پابند کر دیا تھا۔

یہ کشتی جنوبی کوریا میں کشتی رانی کے مقابلے میں شرکت کے بعد بحیرہ جاپان سے گزرتے ہوئے روسی بندرگاہ ولاڈی ووسٹک جا رہی تھی۔ کشتی روکے جانے پر ماسکو حکومت نے شمالی کوریا سے وضاحت بھی طلب کی تھی۔ روس اور شمالی کوریا کے درمیان خوشگوار باہمی تعلقات قائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :