بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک

اتوار 15 مئی 2016 17:20

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلعے میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مغربی ریاست مہاراشٹر سے تھا اور ان میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔ضلع عادل آباد کے ایس پی ترون جوشی نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب ہوا جس میں ایک ڈمپر اور آٹو میں ٹکر ہوگئی۔آٹو میں 18 افراد سوار تھے جن میں 14 کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکا۔مقامی ایس پی کے مطابق ہلاک شدگان ایک مندر جا رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :