یمن میں خودکش حملہ، 30 زیر تربیت پولیس اہکارہلاک

اتوار 15 مئی 2016 17:20

یمن میں خودکش حملہ، 30 زیر تربیت پولیس اہکارہلاک

عدن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) یمن کے ساحلی شہر مکلا میں خود کش بمبار کے حملے میں 30 زیر تربیت پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے زیرتربیت پولیس اہلکاروں کی ایک قطار میں کھڑے ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں 70 افراد بھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دریں اثناء داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے کے دوران المکلا شہر میں کیا گیا یہ دوسرا خود کش حملہ ہے۔اس شہر پر یمنی فوج نے چند روز قبل گزشتہ ماہ کے دوران القاعدہ کے جنگجوؤں کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔