امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کردی

اتوار 15 مئی 2016 17:17

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) امریکہ نے پاکستان کی فوجی امداد حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تب تک پاکستان کو فوجی امداد دینے کیلئے تیار نہیں ہے جب تک پاکستان قبائلی علاقوں میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ کی ترجمان الزبتھ ٹریڈو نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگرس کے اہم ترین ارکان پاکستان کو مطلوبہ کارروائیاں کرنے تک فوجی امداد دینے کے حق میں نہیں ہیں۔

امریکہ نے پاکستان کو دوٹوک انداز میں حقانی نیٹ ورک کی کارروائیوں سے آگاہ کردیا ہے اور پاکستان کو اچھی طرح پتا ہے کہ اس گروہ کے خلاف کیا اقدامات اٹھانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان شدت پسند گروہوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کرے گااور اگر پاکستان ایسا کرتا ہے تو ہم ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔