پاک فوج نے تورخم بارڈر کے ساتھ خاردار تار کی تنصیب دوبارہ شروع کردی ،افغان میڈیا

اتوار 15 مئی 2016 17:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) افغان میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاک فوج نے تورخم بارڈر کے ساتھ خاردار تار کی تنصیب دوبارہ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے” خاما پریس “کے مطابق پاکستانی فوج نے تورخم کی سرحد کے ساتھ خاردار تارلگانے کا کام دوبارہ شروع کردیاہے،افغان میڈیا کے مطابق آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین نے پاک افغان سرحد کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیاہے ۔واضح رہے کہ پاکستان اورافغانستان نے جمعہ کو تورخم سرحد جو گذشتہ چارروز سے بند تھی ،کو کھولنے پر اتفاق کیاہے۔

متعلقہ عنوان :