بھارت،ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم پانچ خواتین سات بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک

اتوار 15 مئی 2016 16:39

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست تلنگانہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم سے پانچ خواتین اور سات بچوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہو گئے مرنے والے تمام زائرین کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے ہے جو عادلہ آبدا پوجا ماں کے مندر میں جا رہے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار اور ہفتہ کی شب بھارتی ریات تلنگانہ کے ضلع عادلہ آباد میں ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان شدید ٹکر ہونے سے رکشے میں سوار 13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں زخمیوں اور مرنے والوں کو ناظم آباد ہسپتال میں منتقل کر دیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ چھ زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا جن میں سے تین مزید ہلاک ہو گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ہے تینوں زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تمام مرنے والے زائرین کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے اضلاع پا کر منڈل اور نند ڈی سے ہے جو عادلہ آباد کے پوجا ماں کے مندر میں حاضری کے لئے آئے تھے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ اور لوڈنگ کے باعث پیش آیا آٹو رکشہ اوور لوڈ تھا جس میں ڈرائیور سمیت 18 افراد سوار تھے ۔

متعلقہ عنوان :