اپریل میں 18عسکریت پسندسرحد پار کرکے کشمیر میں داخل ہوئے ،3کو ہلاک کردیا گیا ،بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں کا دعویٰ

اتوار 15 مئی 2016 16:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) بھارتی سیکیورٹی ایجنسیوں نے دعوی کیا ہے کہ اپریل میں اعلی تربیت یافتہ18عسکریت پسند لائن آف کنٹرول پار کرکے کشمیر میں داخل ہوئے جن میں سے 3 کو ہلاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ اپریل کے دوران18عسکریت پسند لائن آف کنٹرول پار کرکے کشمیر میں داخل ہوئے،تاہم آرمی کا دعوع ہے کہ صرف10عسکریت پسند داخل ہوئے تھے،حکام کا کہناہے کہ12دہشت گرد لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں دردپورہ کے ذریعے داخل ہوئے جبکہ6دیگر دہشت گرد17اپریل کو لولاب کی طرف سے داخل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :