چین میں آئندہ ہفتے 14.4بلین امریکی ڈالر مالیت کے لاک اپ حصص قابل لین دین ہو جائینگے

اتوار 15 مئی 2016 16:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) 93.7بلین ژوان (14.4بلین امریکی ڈالر ) مالیت کے لاک اپ حصص آئندہ ہفتے چین کی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اہل ہو جائیں گے ، یہ مالیت سابقہ دو ہفتوں کی 34.5بلین ژوان اور 17.

(جاری ہے)

2بلین ژوان سے کہیں زیادہ ہے ، مزید زیادہ قابل تجارت حصص کا مطلب یہ ہوا کہ مارکیٹ پر نیچے کی دباؤ پڑ رہا ہے جو کہ گذشتہ سال اور اس سال کے اوائل میں کمی کے بعد اب بھی حساس ہے ، بروکیج ساؤتھ ویسٹ سیکورٹیز کے مطابق 52کمپنیوں کے 9.2بلین سے زیادہ کے حصص 16مئی سے 20مئی تک شنگھائی اور شینزن سٹاکس ایکس چینجوں پر قابل تجارت ہو جائیں گے ،سرکاری ملکیت چین کی پاور کنسٹرکشن کارپوریشن ( پاور چائنا )پیر کو 37.9بلین ژوان مالیت کے 6.3بلین ناقابل تجارت حصص کو ان لاک کر دے گی جو کہ اس ہفتے کا سب سے بڑا گروپ ہو گا ، چین کی مارکیٹ کے قواعد کے تحت غیر قابل تجارت سٹاکس کے اہم حصص دار پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصص کو تجارت سے قبل ایک یا دو سال کیلئے لاک اپ میں رکھے ۔

متعلقہ عنوان :