یورپی کمیشن اینٹی ڈمپنگ کی تفتیش ختم کرے ، چین کا مطالبہ

اتوار 15 مئی 2016 16:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) وزارت تجارت ( ایم او سی ) کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ یورپی کمیشن ( ای سی ) کو چین کی فولاد کی برآمدات میں اپنی اینٹی سبسڈی تحقیقات میں عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) کے قواعد پر عمل کرنا چاہئے ،13مئی کو ای سی نے چین سے ہارٹ رولڈ فلیٹ سٹیل پراڈکٹس کے بارے میں اینٹی ڈمپنگ اور جوابی انسدادی ڈیوٹیاں نافذ کیں اور فولاد کی درآمدات کی تحقیقات شروع کیں ، اس بارے میں نام نہاد ” اینٹی ڈمپنگ “ تفتیش فروری کے اوائل میں کی جا چکی ہے ۔

اس اہلکار نے کہا کہ چینی حکومت ای سی کی پروٹیکشن ازم کے بارے میں قبل ازیں اظہار تشویش کرچکی ہے ۔اہلکار نے مزید کہا کہ انہوں نے فولاد کی عالمی زائد گنجائش سے نمٹنے میں مدد نہیں دی بلکہ بین الاقوامی سٹیل انڈسٹری کی پائیدار ترقی کو گزند پہنچائی ہے اس سے قبل 13فروری کو ای سی نے تفتیش کے نتیجے میں چین کی ہارٹ رولڈفلیٹ سٹیل پراڈکٹس پر اینٹی ڈمپنگ اور انسدادی ڈیوٹیاں عائد کیں ،یورپی عدالت انصاف نے عدم ثبوت کی بنا پر اس پریکٹس کو غیر قانونی خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس اہلکار نے گذشتہ روز آن لائن پر کہا کہ ” ای سی “ کو اس سبق کو انتباہ تصورکرنا چاہئے اور بین الاقوامی قواعد اور یورپی یونین کے قوانین کی دوبارہ شکنی سے گریز کرنا چاہئے ۔ اس اہلکار نے اسی پر زور دیا کہ وہ محتاط قانون پر عمل کرنیوالا اور باز رہنے والا رہے ۔ اہلکار نے کہا کہ چین آزادانہ، منصفانہ اور کھلی تجارت وکالت کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :