چینی پولیس نے ہانگ کانگ شناختی کارڈ فروخت کرنیوالے گرو ہ کا قلع قمع کردیا

شناختی کارڈ کریڈٹ کارڈ ، منی لانڈرنگ ، ٹیلی کام فراڈ اور غیر قانونی کاروبار سے متعلق جرائم میں استعمال کئے جاتے تھے

اتوار 15 مئی 2016 16:00

شین ژین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) شین ژین پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر شین ژین اور ہانگ کانگ شناختی کارڈ فروخت کرنیوالے ایک گروہ کے 5افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق گروہ کی طرف سے فروخت کئے جانیوالے شناختی کارڈ ، کریڈٹ کارڈ ، منی لانڈرنگ ، ٹیلی کام فراڈ اور غیر قانونی کاروبار سے متعلق جرائم میں استعمال کئے جاتے تھے ، پولیس نے 815شناختی کارڈ ضبط کر لئے ، گرفتار کئے جانیوالوں میں سے دو کا تعلق ہانگ کانگ سے جبکہ ایک کا تعلق گوانگ ڈونگ سے ہے ، تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ہانگ کانگ کارہائشی 56سالہ گوؤ جو کہ گروہ کا سرغنہ ہے جعلی شناختی کارڈو ں اورفراڈ کے سابق مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ہے ، ہانگ کانگ کے مجرموں کا منشیات کی سمگلنگ ، چوری ، جوابازی اور دیگر جرائم کا ریکارڈ ہے ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :