جنوبی چین میں آئندہ دوروز میں شدید بارش ، گھن گر ج اور ژالہ باری کے بلیو الرٹ کی تجدید

اتوار 15 مئی 2016 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) چین کی قومی رصد گاہ نے آئندہ دو روز میں جنوبی چین میں بارش کیلئے بلیو الرٹ کی تجدید کی ہے۔

(جاری ہے)

قومی مرکز موسمیات (این ایم سی) نے اعلان کیا ہے کہ اتوار سے پیر تک فوجیان ، گوانگ ڈونگ اور ژی جیانگ صوبوں سمیت جنوب مشرقی ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے ، گوانگ ژی ، ہائی نان ، جیانگ ژی ، تبت اور یونان کے بعض علاقوں میں ژالہ بارش اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ این ایم سی نے متاثرہ علاقوں کے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھر سے باہر کی سرگرمیوں سے گریز کریں اور لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے بہنے کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :