چینی کمپنی کا لوانڈا میں صفائی مہم کا آغاز

اتوار 15 مئی 2016 16:00

لوا نڈا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) سٹک کنسٹرکشن جس کا شمار انگولا میں کام کرنے والی بڑی تعمیراتی کمپنی میں ہوتا ہے ،مقامی حکومت کے اشتراک سے لوانڈا کے سب سے بڑے سیٹلائٹ ٹاؤن کلامبہ کیازی میں اختتام ہفتہ کی زبردست صفائی مہم کا آغاز کیا ہے ، ہفتے سے آغاز کرتے ہوئے سٹک کے 600سے زائد چینی رضا کار وں نے بڑی سڑکوں کی صفائی کیلئے 10ہزار سے زائد مقامی شہریوں کے ساتھ مل کر مہم کا آغاز کیا جنگلی گھاس کو کاٹ پھینکا اور مچھروں جو اس افریقی ملک میں زیادہ تر وبائی امراض منتقل کرتے ہیں جن میں ملیریا اور زرد بخار بھی شامل ہیں کی افزائش کے مقامات کو ختم کرنے کے لئے ملک کی صفائی کوششوں کے طورپر کلامبہ کیازی سے کوڑے کرکٹ ڈرم ہٹا دیئے ، کلامبہ کیازی کے میئر جو ا چوئم اسریل نے اس کے شہر کو صاف کرنے کی کوششوں پر سٹک اور اس کے رضا کاروں کا شکریہ ادا کیا ، سٹک کنسٹرکشن کے افریقی سیکشن کے جنرل منیجر لایو ووئی جیم نے کہا کہ انگولا میں کام کرنیوالے ان کے ساتھی کلامبہ کیازی کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے مقامی شہریوں کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں ، کلا مبہ کیا ز ی میں اس وقت 770سے زیادہ بلند و بالا عمارتیں ہیں ، یہ شہر سٹک نے انگولا حکومت کی جانب سے کی جانیوالی 3.35بلین ڈالر کی سرمایہ کاری سے تعمیر کیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :