چین کی کریڈٹ گروتھ میں کمی

مالیاتی پالیسی بدستور محتاط رہے گی

اتوار 15 مئی 2016 16:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) اپریل میں چین کے قرضے کے اعداد وشمار توقع سے کمزور تھے تا ہم قرضے میں مجموعی اضافہ زبردست رہا اور مرکزی بنک کی مالیاتی پالیسی محتاط رہے گی ایم 2-جو کہ زیر گردش اور تمام کھاتوں کو کور کرنے والے رقم کی سپلائی کا بڑا پیمانہ ہے، اپریل کے اواخر تک 12.5فیصد سالانہ کے اضافے سے 145ٹریلین ژوان ہو گیا جو کہ مارچ میں 13.4فیصد سالانہ کے اضافے سے کم ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات چین کے عوامی بنک (پی بی او سی )کی طرف سے گذشتہ روز جاری کئے جانے والے اعداد وشمار میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :