بھارتی ریاست بہار میں صحافی کاقتل ،3 افراد گرفتار

اتوار 15 مئی 2016 15:42

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) بھارتی ریاست بہار میں صحافی کے قتل کے الزام میں3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں نیوز چینل کے رپورٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف بھارتی ریاستوں میں گزشتہ دنوں دو صحافی قتل کیے گئے تھے ،جس پر صحافی تنظیموں کا احتجاج جاری ہے۔ ریاست بہار میں مقامی اخبار کے بیورو چیف راج دیو رنجن کو انتہائی قریب سے پانچ گولیاں ماری گئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ریاست جھاڑ کھنڈ میں 24 گھنٹے کے دوران ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا۔پرتاپ سنگھ کا تعلق مقامی نیوز چینل سے تھا،پولیس اب تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :