کرپشن کے سنگین الزامات، ارجنٹائن کی سابق صدر کے اثاثے منجمد

سابقہ صدر پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہچانے کا الزام ہے

اتوار 15 مئی 2016 15:42

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء) ارجنٹائن کی سابق صرر کرسٹینا کیرشنر کے اثاثوں کوکرپشن کے سنگین الزامات کے باعث منجمد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کی سپریم کورٹ کے جج کلاڈیو بوناڈیو نے سابقہ صدر، وزیر معیشت، مرکزی بینک کے صدر سمیت بارہ افراد پر خرد برد کے الزام کے تحت ان کے اثاثوں کو منجمد کرکے تحقیقات کا حکم دیا۔ کرسٹیناکیرشنر 2007 سے 2015 تک صدر کے عہدے پر فائز رہیں۔۔ سابقہ صدر پر مرکزی بینک سے سستا ڈالر فروخت کر کے مانیٹری اتھارٹی کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔ سابقہ صدر کو خردبرد کے مقدمے سمیت ایک اور مقدمے کاسامنا ہے جس میں ان پر خاندان کی جائیداد میں غبن کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :