Live Updates

”آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب“

مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے گئے

اتوار 15 مئی 2016 15:25

مدینہ منورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مئی۔2016ء) مسجد نبوی کی انتظامیہ نے مدینہ منورہ میں حاضری کا شرف حاصل کرنے کے لئے آنے والوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے مدینہ منورہ کے داخلی راستوں پر اردو سمیت سات زبانوں میں چار بڑے خیرمقدمی بورڈز نصب کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ عبدالواحد بن علی الحطاب نے بتایا ہے کہ مدینہ منورہ اور مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے لیے خیرمقدمی کلمات اور ہدایات پر مشتمل چار بورڈز شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ شہر آنے والوں کے داخلی راستے‘ مکہ مکرمہ کی طرف سے آنے والوں کے راستے شاہراہ ا لہجرہ‘ القصیم سے آنے والا راستے اور تبوک سے آنے والا راستے پر نصب کئے گئے ہیں۔

ان بورڈز پر سات زبانوں میں مختلف ہدایات درج ہیں جن میں یہ عبارت بھی شامل ہے "آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت.. آپ کی راحت ہمیں مطلوب"۔ یہ سات زبانیں عربی، انگریزی، اردو، فرانسیسی، ترک، ہاوٴسا اور ملاوی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات