کشتی نے مچائی کھلبلی

اتوار 15 مئی 2016 15:17

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) فرانس کے ساحلی اور ہالی وڈ فلمی میلے کی 70 سال سے میزبانی کرنے والے والے شہر کینز کے ساحل پر بنے ہوٹل میں افراد اپنی طرف بڑھنے والی ایک کشتی کو دیکھ داعش کا سمجھ کرخوف سے کانپنے لگے۔اخبار ڈیلی میل کے مطابق ساحل پر واقع ہوٹل میں ٹھہرے اس وقت خوف زدہ ہو گئے جب ان کی طرف بڑھنے والی ایک چھوٹی کشتی پر سوار افراد نے داعش کے جنگجووٴں کا روپ دھارے ہوئے تھا اوران کی کشتی پر سیاہ پرچم لہرا رہا تھا۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق کشتی پر سوار افراد داعشی جنگجو یا دہشت گرد نہیں بلکہ فرانس میں انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تشہیری مہم کے کارکن تھے۔انٹرنیٹ کمپنیوں کی تشہیری مہم کے چھ کارکن ایک چھوٹی کشتی پر سوار تھے اور وہ کشتی کان شہر سے نصف گھنٹے کی مسافت پر واقع دی کیپ ایڈن روک ہوٹل کی طرف بڑھ رہی تھی۔ دور سے دیکھے ہوئے لگ رہا تھا کہ کشتی پر داعش کے جنگجو سوار ہیں اور وہ ہوٹل پرحملے کے لیے اس طرف بڑھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ساحلی شہر کینزمیں ہالی وڈ فلموں کے سالانہ میلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :