سعودی خصوصی فوجی دستے مشقوں میں شرکت ترکی پہنچ گئے

اتوار 15 مئی 2016 15:17

سعودی خصوصی فوجی دستے مشقوں میں شرکت ترکی پہنچ گئے

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) سعودی عرب کی سپیشل ٹاسک فورس کے دستے ترکی فوجیوں کے ہمراہ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے ترک دارلحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

العربیہ نیوز چینل کے مطابق یہ مشقیں ترکی شہر ازمیر میں مئی کے آخر تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں امریکا، آذربائیجان، جرمنی، ترکی، قطر اور سعودی عرب سمیت گیارہ ملک شرکت کریں گے۔مشقوں میں بحری، بری اور فضائی دستے شرکت کریں گے۔ مشقوں کے اختتام پر شاندار فوجی پریڈ ہو گی جس میں شریک ملکوں کے دستے شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :