کویت میں جاری یمن امن مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، اقوام متحدہ

اتوار 15 مئی 2016 15:15

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کویت میں جاری یمن امن مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے امور کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولدالشیخ احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت میں یمن کے امن مذاکرات کے دونوں فریقوں نے کچھ ایشوز پر مفاہمت کے لئے اپنی تجاویز پر بات چیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں پیشرفت خوش آئند ہے۔انہوں نے فریقین کوجلد از جلد مذکرات کے جامع حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔خصوصی نمائندے نے کئی سیاسی نمائندوں اور سفارتکاروں سے بھی ملاقات کی ہے ،جنہوں نے امن مذکرات کے لئے بین الاقوامی برادری کی مستقل حمایت کے لئے اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :